Screenshots
About Roohani Parastish
میری اور میری ٹیم کی طرف سے مسیح میں آپ سب کی سلامتی ہو!
فروری 2021 میں ہم نے اپنا پہلا ایپ پرستش کے نام سے شائع کیا تھا۔ اب تک اس کے گیارہ ہزار کے قریب ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں۔ ہم آپ سب کے بہت مشکور ہیں کہ آپ سب نے ہماری اس کاوش کو بہت سراہا۔
اب ہم اُسی ایپ کا ایک ڈائنیمک ورژن شائع کر رہے ہیں جبکہ پہلا ایپ بھی جاری رہے گا۔ کیونکہ اِس نئے ایپ کے لیے ایکٹیو انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہے اس لیے وہ لوگ جن کے پاس یہ سہولت میسر نہیں وہ پہلا ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔
ہم نے کوشش کی ہے کہ اِس نئے ایپ کو ایک کمیونٹی ایپ بنایا جائے اور اس میں ہر وہ چیز شامل کی جائے جو ہم سب کی روحانی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔ پہلے ایپ کی طرح اس میں بھی گیتوں اور دعاؤں کی کتابیں موجود ہیں لیکن ایک اضافی سہولت یہ ہے کہ اگر آپ کے چرچ یا منسٹری کی کوئی اپنی گیتوں یا دعاؤں کی کتاب ہے جو آپ اس ایپ پر اپلوڈ کروانا چاہتے ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اِسی طرح اگر آپ کے پاس مسیحی تعلیمات سے متعلق اگر کوئی اور کتاب ہے جو کہ لوگوں کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے تو آپ ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ کتاب MS Word Format میں ہو تاکہ ہم اسے مناسب فورمیٹ میں اپلوڈ کر سکیں۔
اِس ایپ میں ہم نے ایک حصہ News & Events کا رکھا ہے۔ کرسچن کمیونٹی سے متعلق کوئی بھی تقریب یا خبر جو آپ سمجھتے ہیں کہ شیئرکی جا سکتی ہے آپ ہمیں بھیج سکتے ہیں۔
ہم نے کوشش کی ہے کہ یوٹیوب پر جتنے بھی مسیحی چینلز ہیں اُنھیں اس ایپ میں شامل کیا جائے۔ اگر آپ کا کوئی مذہبی چینل ہے تو ہمیں ضرور بتائیے ہم اُسے اِس ایپ میں ضرور شامل کریں گے۔
اِسکے علاوہ جتنے مشہور و معروف مسیحی گیت یوٹیوب پر ہیں اُن کے لنکس بھی ایپ میں موجود ہیں۔ اِسکے ساتھ ساتھ جتنے بھی نئے گیت یوٹیوب پر اپلوڈ ہوتے ہیں اُنکی بھی ایک لسٹ لنکس کے ساتھ شامل ہے۔ آپ ہمیں اپنے نئے گیتوں کے لنکس بھیج سکتے ہیں۔
آخر میں آپ سب سے درخواست ہے کہ اِس ایپ کو اپنی کلیسیا کے ساتھ اور اپنے دوست احباب کے ساتھ شیئر کریں تاکہ یہ ایپ واقعی ہمارا کمیونٹی ایپ بن سکے۔
User Reviews
0 out of 5
0 Total Reviews
Additional Information
Version
1.0
Updated
Jul 21, 2022
Google Play ID
Available on
Write a review